پاکستان عوامی تحریک کو 12اکتوبر کو فیصل آباد کے دھوبی گھاٹ کرکٹ گراؤنڈ میں جلسے کی اجازت مل گئی

اتوار 5 اکتوبر 2014 09:28

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5اکتوبر۔2014ء) پاکستان عوامی تحریک کو 12اکتوبر کو فیصل آباد کے دھوبی گھاٹ کرکٹ گراؤنڈ میں جلسے کی اجازت مل گئی ۔

(جاری ہے)

ڈی سی او فیصل آباد کے مطابق ڈی سی او فیصل آباد نے پاکستان عوامی تحریک کو فیصل آباد کے دھوبی گھاٹ گراؤنڈ میں بارہ اکتوبر کو جلسے کی اجازت دے دی ہے جلسے کی اجازت مشروط طورپر دی گئی ہے جلسے کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات کئے جائینگے جلسے میں اشتعال انگیز تقاریر کی اجازت نہیں ہوگی ۔