پیرس،حساس مقامات پر ڈرون اڑانے والے اسرائیلی سیاح پر جرمانہ عائد

اتوار 5 اکتوبر 2014 10:00

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5اکتوبر۔2014ء)ایک اسرائیلی سیاح جسے نوٹری ڈیم کیتھرڈل کے سامنے پیرس کے مرکزی مقامات کے اوپر ڈرون اڑانے کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا،پر ایک رات جیل میں گزارنے کے بعد 400یورو(500ڈالر) جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔ایک پولیس ذریعہ نے فرانسیسی خبررساں ادارے کو بتایا کہ 24سالہ سیاح نے گوپرو کیمرہ سے لیس ڈرون مشہور گوتھک چرچ کے اوپر اڑایا تھا اور اسے تاریخی ہوٹل ڈیو ہاسپیٹل اور پولیس سٹیشن کے اوپر بھی لے گیا۔

(جاری ہے)

ذریعہ نے بتایا کہ ڈرون کا پولیس کے نگرانی کیمراز کی مدد سے سراغ لگایا گیا جب افسران چرچ سکوائر پر پہنچے،سیاح کا کہنا تھا کہ اسے علم نہیں تھا کہ پیرس میں ڈرون اڑانا غیر قانونی ہے۔پولیس ذریعہ کے مطابق اسرائیل کا کہنا ہے کہ وہ سادہ طور پر تمام فارسی یادگاروں کی فلم بنانا چاہتا تھا اور یہ خالصتاً نجی مقاصد کیلئے تھا۔عدالتی ذریعہ کے مطابق جیل میں ایک رات گزارنے کے بعد اس پر سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے طیارہ اڑانے پر سخت جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :