پاکستان تحریک انصاف نے بجلی کے بلوں میں غیرقانونی اضافے کواسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا، کیس کی عیدکے بعدسماعت ہوگی

اتوار 5 اکتوبر 2014 09:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5اکتوبر۔2014ء )پاکستان تحریک انصاف نے بجلی کے بلوں میں غیرقانونی اضافے کواسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیاہے جس کو عدالت نے سماعت کے لیے منظور کرلیاہے کیس کی عیدکے بعدسماعت ہوگی،درخواست تحریک انصاف کے رہنماؤں عارف علوی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیریں مزاری نے ہفتہ کے روز دائرکی ہے درخواست وفاقی حکومت ،وفاقی وزارت پانی وبجلی ،بجلی کمپنیوں اور اوگراکوفریق بنایاگیاہے اور موقف اختیارکیاگیاہے کہ حکومت نے بجلی کے بلوں میں ہوش ربااضافہ کرکے غریبوں کے ان سے ان کے جینے کابنیادی حق تک چھین لیاہے جس کی ضمانت آئین وقانون دیتاہے محدود آمدنی والاطبقہ کس طرح سے یہ اضافی بجلی کے بل برداشت کرسکتاہے ،پہلے بھی ہزاروں روپے بجلی کابل بھجوایاجس پر وزیراعظم نوازشریف نے یقنین دلایاتھاکہ اگلے بل میں اس کاازالہ کیاجائیگاازالہ کیاہوتاالٹااس سے زیادہ بل بھجوادیاگیاعدالت عالیہ اس حوالے سے حکومت اور دیگر اداروں سے جواب طلب کرے اور بجلی کے اضافی واپس کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں اور حکومت کوہدایت کی جائے کہ آئندہ اس سے طرح سے اضافہ نہ کیاجائے۔