یورپی کمیشن کے نئے سربراہ نے ذمہ داریاں سنبھال لیں

اتوار 2 نومبر 2014 10:32

بریسلز (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2نومبر۔2014ء ) یورپی کمیشن کے نئے سربراہ ڑاں کلود ینکر نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ڑاں کلود ینکر نے ہفتے کو عہدہ سنبھال لیا ہے، ان کاپہلا کام کرسمس تک تین سو بلین یورو کے ایک سرمایہ کاری منصوبے کا آغاز ہو گا جس کا مقصد بڑھتی ہوئی شرح بے روزگاری کے باعث لڑکھڑاتی ہوئی معیشت کو سہارا دینا ہے۔

اس تناظر میں یورپی کمیشن کے نئے سربراہ کے سامنے ایک بھاری بھر کم ایجنڈا ہے۔

(جاری ہے)

وہ یورپی کمیشن کی قیادت سنبھالنے سے پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ انہیں اس کمیشن کی ٹیم کے لیے بیورو کریٹس نہیں بلکہ سیاستدان درکار ہیں۔ یوکرائن کا بحران بھی یورپی یونین کے لیے ایک مسئلہ بنا ہوا ہے جو حل ہوتا دکھائی نہیں دیتا۔ اس کے ساتھ ہی یورپی یونین امریکا کے ساتھ متنازعہ تجارتی معاہدے پر بھی بات چیت کر رہی ہے جب کہ اسے برطانیہ کی رکنیت کے غیریقینی مستقبل کا بھی سامنا ہے۔ینکر نے ہفتے کو عہدہ سنبھالنے کے بعد ایک بیان میں کہا: ”اب وقت آ گیا ہے کہ ہم کام کرنے کے لیے تیار ہو جائیں۔ یورپ کے چیلنجز انتظار نہیں کر سکتے۔