حلالہ کے بعد دوبارہ نکاح کر کے پھر طلاق دیکر دوسری شادی کرنے پر خاتون شوہر کیخلاف کارروائی کیلئے عدالت آ گئی

اتوار 2 نومبر 2014 09:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2نومبر۔2014ء) حلالہ کے بعد دوبارہ نکاح کر کے پھر طلاق دیکر دوسری شادی کرنے پر خاتون شوہر کیخلاف کارروائی کے لئے عدالت آ گئی۔

(جاری ہے)

کاہنہ کی رہائشی نبیلہ نے سیشن عدالت میں درخواست دائر کرتے ہوئے مئوقف اختیار کیا کہ اسکے خاوند جاوید نے اسے طلاق دے دی بعد میں وہ اپنے کئے پر پچھتانے لگا اور میرا حلالہ کروا کر دوبارہ مجھ سے شادی کر لی اب جاوید نے دوبارہ اسے طلاق دے دی ہے اور کسی اور خاتون سے شادی کر لی۔ نبیلہ نے عدالت کو بتایا کہ جاوید کا یہ فعل غیر قانونی ہے۔ اسکے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔ ایڈیشنل سیشن جج اعظم چودھری نے کاہنہ پولیس سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے فریقین کو اگلے ہفتے طلب کر لیا ہے۔