افغانستان : صوبہ لوگار میں پولیس چوکی کے نزدیک خود کش دھماکہ ،9سکیورٹی اہلکار ہلاک ، 20زخمی ، دھماکے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کرلی

اتوار 2 نومبر 2014 10:38

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2نومبر۔2014ء) افغانستان میں خود کش بم دھماکوں کے نتیجے میں نو سکیورٹی اہلکار ہلاک جبکہ بیس زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان صوبائی حکومت کے ترجمان دین محمد درویش نے بتایا کہ صوبہ لوگار کے دارالحکومت پل عالام میں خود کش حملہ آور نے دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی پولیس سکیورٹی چوکی کے نزدیک جس کے نتیجے میں چھ پولیس اہلکار اور تین فوجی ہلاک جبکہ چھ بچوں سمیت بیس متعدد افراد زخمی ہوگئے زخمیوں کو فوری طورپر ہسپتال داخل کرادیا گیا دھماکے کے نتیجے میں مسجد اور اردگرد موجود بڑی تعداد میں گھروں کو بھی نقصان پہنچا دھماکے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کرلی ۔