شہباز شریف کا ہاکی کھلاڑیوں کے چیک کیش نہ ہونے کا نوٹس، تحقیقات کا حکم دے دیا

اتوار 2 نومبر 2014 10:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2نومبر۔2014ء)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ہاکی کھلاڑیوں کے چیک کیش نہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف نے ایشےئن گیمز کی رنراپ ٹیم ہونے کے ناطے قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کو 2,2لاکھ روپے کے چیک دئیے تھے جو کہ کمیشن نہ ہوسکے اور رقم نہ ہونے پر ڈس آنر کردئیے گئے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے چیک کیش نہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی قوم کا اثاثہ ہیں چیک کیش نہ ہونے کی تحقیقات کی جائیں اور کھلاڑیوں کے چیک کیش ہونے کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :