عراق ،داعش نے صوبہ انبار میں پچاس قبائلی ہلاک کر دئیے

اتوار 2 نومبر 2014 10:43

بغداد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2نومبر۔2014ء ) داعش نے عراق میں پچاس قبا ئلیوں گولی مار کر قتل کر دیا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک حکومتی عہدیدار نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ واقعہ صوبہ انبار کے گاوں راس الماء میں اس وقت پیش آیا جب شدت پسندوں نے خواتین اور مردوں سمیت 50قبائیلیوں کو قطار میں کھڑا کر کے گولیاں مار دیں،ا عسکریت پسندوں نے اس گاوٴں میں بسنے والے البو نمر قبیلے سے تعلق رکھنے والے افراد پر الزام عائد کیا کہ وہ اس گروہ کے خلاف مزاحمت کرتے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اسلامک اسٹیٹ نے گزشتہ ماہ اس گاوٴں پر قبضہ کرنے کے بعد ان افراد کو یرغمال بنا لیا تھا، جبکہ گزشتہ شب انہیں ہلاک کر دیا گیا۔انبار صوبے کے اس حکومتی عہدیدار کا کہنا تھا کہ اسلامک اسٹیٹ کے زیرقبضہ علاقوں میں قتل عام کے واقعات معمول بن چکے ہیں اور یہ اس وقت تک جاری رہیں گے، جب تک ان دہشت گردوں کو روکا نہیں جائے گا۔۔واضع رہے کہ جمعرات کو اسی صوبے میں 48 سنی قبائلیوں کو ہلاک کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :