ایل پی جی کی قیمت میں 17روپے 50پیسہ فی کلو، 206روپے گھریلو سلنڈر، 795روپے کمرشل سلنڈرکم ہونے کا امکان

اتوار 2 نومبر 2014 10:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2نومبر۔2014ء)عالمی مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمت میں ایک با ر پھر کمی واقع ہو گئی ہے جس کے بعد انٹرنیشنل مارکیٹ کی قیمت لوکل مارکیٹ سے بھی نیچے چلی گئی ۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمت 148ڈالرفی میٹرک ٹن کمی سے 753ڈالر سے کم ہو کر 605ڈالر پر آگئی جس کے بعد پاکستان میں ایل پی جی کی قیمت میں 17روپے 50پیسہ فی کلو، 206روپے گھریلو سلنڈر، 795روپے کمرشل سلنڈرکم ہونے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار لوکل ایل پی جی پروڈیوسرز کی قیمت 66100روپے فی ٹن اور انٹرنیشنل مارکیٹ میں 61000روپے فی ٹن پرآگئی۔ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چےئرمین عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ قیمت میں کمی خوش آئندبات ہے۔ انہوں نے وزیراعظم پاکستان سے اپیل کی کہ اوگرا قانون کے مطابق بین الاقوامی قیمت سے ہمیشہ لوکل پروڈیوسرز کی قیمت تقریبا 8ہزار سے10ہزار فی ٹن قیمت کم ہوتی ہے اس لئے قیمت پر فوری عمل درآمد کروایا جائے۔

متعلقہ عنوان :