پاکستان ریلوے نے مسافروں اور ملازمین کی انشورنس کا فیصلہ کرلیا، حادثے میں مرنے والوں کو آٹھ ، زخمیوں کو تین لاکھ روپے دیئے جائینگے

اتوار 2 نومبر 2014 10:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2نومبر۔2014ء)پاکستان ریلوے نے مسافروں اور ملازمین کی انشورنس کا فیصلہ کرلیا ، حادثے میں مرنے والوں کو آٹھ ، زخمیوں کو تین لاکھ روپے دیئے جائینگے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان ریلوے نے ملازمین اور مسافروں کی انشورنس کا فیصلہ کرلیا ہے اور ریلوے میں سفر کرنے والے مسافروں اور ملازمین کے لیے پیکج کااعلان کیا گیا ہے ریلوے میں کسی بھی حادثے کی صورت میں مرنے والوں کے لواحقین کو آٹھ لاکھ جبکہ زخمی ہونے والے کو تین لاکھ روپے دیئے جائینگے ۔

متعلقہ عنوان :