کراچی ، لیاری میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما قتل

اتوار 2 نومبر 2014 10:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2نومبر۔2014ء) کراچی کے علاقے لیاری میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما قتل۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری غریب شاہ روڈ پر ہفتہ کی دوپہر نامعلوم مسلح افراد نے پیپلز پارٹی کے سابق کونسلر نذیر بلوچ پر فائرنگ کردی جس کے باعث وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ڈیفنس توحید کمرشل پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ کورنگی سے ہفتہ کی صبح ایک شخص کی لاش ملی۔