راجر فیڈرر پیرس ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے، کوارٹرفائنل میں کینیڈا کے ملاویس راوینچ نے عالمی نمبر دو راجرفیڈرر کو اسٹریٹ سیٹ7-6اور 7-5سے شکست دیکر آؤٹ کلاس کردیا ،دوسرے کوارٹرفائنل میں عالمی نمبر ایک سربیا کے نواک جوکووچ نے برطانوی اسٹاراینڈی مرے کو ہراتے ہوئے فائنل فور میں جگہ بنائی

اتوار 2 نومبر 2014 09:33

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2نومبر۔2014ء) عالمی نمبر دو سوئٹرزلینڈ کے راجر فیڈرر پیرس ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے،فرانس میں جاری پیرس ماسٹرزٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹرفائنل میں کینیڈا کے ملاویس راوینچ نے عالمی نمبر دو راجرفیڈرر کو اسٹریٹ سیٹ میں شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا، راوینچ نے میچ میں سات،چھ اور سات پانچ سے کامیابی حاصل کی،دوسرے کوارٹرفائنل میں عالمی نمبر ایک سربیا کے نواک جوکووچ نے برطانوی اسٹاراینڈی مرے کو ہراتے ہوئے فائنل فور میں جگہ بنائی،جوکووچ کی فتح کا اسکورسات،پانچ اور چھ، دو رہا،جمہوریہ چیک کے ٹھومس برڈچ نے افریقا کے کیون اینڈرسن کو ہراتے ہوئے ناصرف سیمی فائنل میں جگہ بنائی بلکہ اے ٹی پی ورلڈ ٹورفائنلز کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

متعلقہ عنوان :