جسٹس جواد ایس خواجہ نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا،جسٹس ثاقب نثار نے قائم مقام چیف جسٹس سے حلف لیا،چیف جسٹس ناصر الملک دس نومبر تک جنوبی کوریا کے سرکاری دورے پر ہونگے

اتوار 2 نومبر 2014 10:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2نومبر۔2014ء )جسٹس جواد ایس خواجہ نے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھا لیا ، جسٹس ثاقب نثار نے قائم مقام چیف جسٹس سے حلف لیا۔ تقریب حلف برداری سپریم کورٹ میں ہوئی جس میں عدالت عظمیٰ کے سینئر جج صاحبان اور وکلاء نے شرکت کی۔ سپریم کورٹ کے جسٹس ثاقب نثار نے قائم مقام جسٹس جواد ایس خواجہ سے حلف لیا۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس ناصر الملک وفد کے ہمراہ اکتیس اکتوبر سے دس نومبر تک جنوبی کوریا کے سرکاری دورے پر ہیں۔ اس دوران جسٹس جواد ایس خواجہ قائمقام چیف جسٹس کے فرائص انجام دیں گے،صدر ممنون حسین نے چیف جسٹس جسٹس ناصر الملک کے بیرون ملک دورے کے دوران سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس جواد ایس خواجہ کو قائم مقام چیف جسٹس پاکستان مقرر کرنے کی منظوری دی تھی -