پٹرولیم قیمتوں میں کمی،پی آئی اے اور نجی کمپنیوں کا پروازوں کے کرایوں میں کمی سے انکار، آل پاکستان ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن کا کرایوں میں8فیصد کمی کا اعلان

اتوار 2 نومبر 2014 10:17

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2نومبر۔2014ء)پٹرولیم قیمتوں میں 15فیصد کمی کے باوجود پی آئی اے اور نجی کمپنیوں نے پروازوں کے کرایوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ جبکہ آل پاکستان ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن نے کرایوں میں8فیصد کمی کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق ایندھن کی قیمتوں میں کمی کے بعد پی آئی اے اور نجی ائیرلائنز نے کرایوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اورکہا ہے کہ ایندھن کی قیمتوں میں کمی نہ کرکے منافع میں اضافہ ہوگا۔دوسری جانب آل پاکستان ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن نے ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 8فیصد کمی کا اعلان کردیا ہے،اعظم خان نیازی کا کہنا ہے کہ کرایوں میں کمی کا اطلاق اے سی اور نان اے سی ٹرانسپورٹ پر ہوگا اور فوری طور پر اس کا اطلاق کردیاگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :