پولیس اہلکاروں اور کارکنوں کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچا کر ہی کراچی آپریشن کا مقصد پورا ہوسکتا ہے ،بلاول بھٹو زرداری

اتوار 2 نومبر 2014 09:38

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2نومبر۔2014ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کراچی آپریشن کا مقصد پورا کرنا ہے تو پولیس اہلکاروں اور کارکنوں کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کے روز اپنے ٹویٹر پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آپریشن کی کامیابی کے لیے ادارے اپنا کردار ادا کریں کراچی آپریشن کا مقصد پورا کرنا ہے تو قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ہم نے پولیس اہلکاروں اور کارکنو ں کے قاتلوں کو انجام تک پہنچانا ہے انہوں نے کہا کہ اجرک کے بارے میں غلط فہمی دور کردوں یہ پاکستان بننے سے پہلے بھی سندھ کی روایت تھی اور اب بھی ہے ۔