جاپان،40کتے مردہ برآمد ہونے کے بعد تحقیقات کا آغاز

اتوار 2 نومبر 2014 10:43

ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2نومبر۔2014ء)جاپانی پولیس نے ملک کے مشرق میں ایک دریا کے کنارے ہلاک ہونے والے تقریباً40کتے برآمد ہونے کے بعد ایک تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ، یہ بات حکام نے ہفتے کے روز بتائی۔ایک راہ گیر نے ہلاک ہوئے کتے دیکھنے کے بعد رپورٹ دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز سکورا سٹی میں معمولی خوراک بھی پڑی تھی اور کتوں کو ہلاک ہوئے زیادہ دیر نہیں ہوئی۔

(جاری ہے)

ایک مقامی پولیس ترجمان نے کہاکہ بعض کتے پانی میں تھے اور دوسرے علاقے میں بکھرے پڑے تھے ،انہوں نے مزید کہاکہ بعض جانوروں کو پالتو لباس پہنائے گئے تھے ۔پولیس تاحال تعین نہیں کرسکی جو کہ جانور بکھرے پڑے تھے ۔جیجی پریس نیوز ایجنسی نے کہاکہ پولیس کو شبہ ہے کہ ایک جانور کی جانب سے حملہ کیا گیا ہے جس کی وجہ سے کتے بکھرے پڑے ہیں ، تاہم حکام کا کہنا ہے کہ وہ مختلف امکانات کو مدنظر رکھ کر تفتیش کررہے ہیں۔