وزیر اعظم یوتھ بزنس لون سکیم سے سکول کی تعمیر کیلئے قرضہ نہ دینے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا

اتوار 2 نومبر 2014 09:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2نومبر۔2014ء) وزیر اعظم یوتھ بزنس لون سکیم سے سکول کی تعمیر کیلئے قرضہ نہ دینے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

شاہدرہ کی رہائشی شمائلہ عرفان نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ اس نے شاہدرہ کے علاقے میں سکول کی تعمیر کیلئے وزیر اعظم یوتھ بزنس سکیم میں دو ملین روپے قرضہ کیلئے جنوری میں درخواست دی جس پر سکیم اور فرسٹ وومن بینک کی انتظامیہ نے فزیبلٹی رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کی ، فزیبلیٹی رپورٹ تیارکر کے انتظامیہ کو جمع کرائی گئی ، سکیم اور فرسٹ وومن بینک کی انتظامیہ نے فزیبلیٹی رپورٹ کی روشنی میں دو ملین روپے قرضہ کی منظوری دیدی گئی ، درخواست گزار کے مطابق جنوری سے لے کر ستمبر کی قرضہ کے حصول کیلئے کاغذات کی تیاری پر تین لاکھ روپے کی لاگت آچکی ہے جو درخواست گزار نے اپنی جیب سے ادا کی مگر بینک انتظامیہ نے اب پانچ لاکھ روپے کا چیک تھما دیا ہے ، درخواست گزار کے مطابق فرسٹ وومن بینک مال روڈ برانچ کی مینجر کی بدنیتی کی وجہ سے درخواست گزار کے قرضہ کا کیس خراب کیا گیا ہے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ فزیبلیٹی رپورٹ کی روشنی میں منظور کردہ دو ملین روپے قرضہ ادا کرنے کا حکم دیا جائے۔