امریکی بحری بیڑا لمحوں میں تباہ کر دیں گے‘ ایران، پس نہ کیا گیا تو ایران اسے تباہ کر دے گا،ایرانی فوج صرف پچاس سیکنڈز کے کم وقت میں امریکی بحری بیڑے کو تباہ کرکے سمندر میں غرق کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، ایڈمرل علی فدوی

پیر 3 نومبر 2014 09:36

تہرا ن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3نومبر۔2014ء)ایران کی پاسداران انقلاب کی نیول افواج کے سربراہ ایڈمرل علی فدوی نے دھمکی دی ہے کہ خلیج کے پانیوں میں موجود امریکی بحری بیڑا واپس نہ کیا گیا تو ایران اسے تباہ کر دے گا۔ خبر رساں ایجنسی”فارس“ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں علی فدوی کا کہنا تھا کہ خلیجی پانیوں سے امریکی فوجیوں کو نکالنا پاسداران انقلاب کی اہم ذمہ داری ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایرانی فوج صرف پچاس سیکنڈز کے کم وقت میں امریکی بحری بیڑے کو تباہ کرکے سمندر میں غرق کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔آبنائے ھرمز اور خلیج کی سمندری حدود میں ایرانی سکیورٹی فورسز کے سربراہ کا کہنا تھا کہ امریکی بحری بیڑے کو تباہ کرنے کے تناظر میں ایرانی فوج متعدد فوجی مشقیں کر چکی ہے۔

(جاری ہے)

ایران، امریکا کے بحرین اور خلیجی پانیوں میں موجود پانچویں بحری بیڑے کی نقل وحرکت پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ایڈمرل علی فدوی کا کہنا تھا کہ امریکی فوجی عالمی پانی میں نقل وحرکت کر سکتے ہیں مگر ہمیں خلیج میں ان کی ہر حرکت پر نظر رکھنے کا بھی حق ہے۔ ہم راڈاروں، آبدوزوں اور دیگر آلات کی مدد سے امریکیوں کی سمندر میں نقل وحرکت کو مانیٹر کرتے ہیں تاکہ دشمن کی جانب سے کسی بھی حملے کا بھرپور دفاع کیا جا سکے۔قبل ازیں علی فدوی نے ایک دوسرے بیان میں کہا تھا کہ خلیجی ممالک سے امریکا کے گہرے مفادات وابستہ ہیں۔

امریکا چاہتا ہے کہ خلیج میں اس کے مفادات پر کوئی ایک گولی بھی نہ چلائی جائے۔ بدامنی کی صورت میں امریکیوں کے مفادات داؤ پر لگ سکتے ہیں۔علی فدوی نے انکشاف کیا کہ امریکا نے سوئس سفارت خانے اور دیگر ذرائع سے ایرنی فوج کے ساتھ رابطوں کی بحالی کی متعدد کوششیں کیں لیکن ایران نے امریکیوں کے رابطہ بحالی کے مطالبات مسترد کر دیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :