وزیراعلیٰ سندھ کو تبدیل نہیں کیا جارہا، بلاول ہاؤس کی تردید

پیر 3 نومبر 2014 09:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3نومبر۔2014ء) بلاول ہاؤس کے ترجمان اعجاز درانی نے بعض اخبارات اور ٹی وی چینلز پر نشر ہونے والی اس خبر کی سختی سے تردید کی ہے کہ سندھ کے وزیر اعلی قائم علی شاہ کو تبدیل کیا جارہا ہے۔ اعجاز درانی نے کہا کہ ان خبروں میں کوئی صداقت اور حقیقت نہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان بلاول ہاؤس نے واضح کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے پہلے 2008 میں قائم علی شاہ کو وزیر اعلی کے منصب پر فائز کیا گیا تھا جبکہ 2013کے انتخابات کے بعد ان کی گزشتہ کارکردگی کے پیش نظرانہیں پیپلز پارٹی کی جانب سے دوبارہ وزارت اعلی کے عہدے پر فائز کیا گیا۔

وزیر اعلی سید قائم علی شاہ نے سندھ میں مثالی ترقیاتی منصوبوں کی بنیادیں رکھیں اور انشا اللہ مستقبل میں بھی وہ پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے عوام سے کیے گئے وعدوں کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔

متعلقہ عنوان :