ابوظہبی ٹیسٹ،پاکستان نے آسٹریلیا کووائٹ واش کرنے کی تیاری کرلی،آخری اننگزمیں کینگروز603رنزکی تعاقب میں143رنزپر4وکٹیں گنوابیٹھے،مصبا ح الحق اوراظہرعلی کی سنچریوں کی بدولت شاہینوں نے بڑامجموعہ بناکرمہمان ٹیم کی نیندیں اڑادیں

پیر 3 نومبر 2014 09:05

ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3نومبر۔2014ء)ابوظہبی ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم نے اپنی گرفت مضبوط کرتے ہوئے آسٹریلیا کووائٹ واش کرنے کی تیاری کرلی،آخری اننگزمیں کینگروز603رنزکی تعاقب میں143رنزپر4وکٹیں گنوابیٹھے،مصبا ح الحق اوراظہرعلی کی سنچریوں کی بدولت شاہینوں نے بڑامجموعہ بناکرمہمان ٹیم کی نیندیں اڑادیں،میچ کے پانچویں روز کینگرو زکوجیتنے کیلئے 460رنزکی ضرور ت ہے اوراس کی 6وکٹیں باقی ہیں،اسٹیون سمتھ38 اورمچل مارش26رنزبناکرکریزپرموجود ہیں۔

دوسرے اورآخری ٹیسٹ میں پاکستانی بلے بازوں نے آسٹریلوی باؤلروں کاجنازہ نکال دیا چوتھے دن کا کھیل شروع ہوا تو کھانے کے وقفے سے قبل یونس خان 152کے مجموعی سکورپر46رنزبناکراسٹیون سمتھ کی گیندپرایل بی ڈبلیو ہوگئے اس کے بعدکپتان مصباح الحق میدان میں اترے اورکئی ریکارڈتوڑ کرٹیم کومضبوط پوزیشن پرکھڑا کیامصباح الحق نے پہلے تیزترین ففٹی کاریکارڈ اپنے نام کیا کھانے کے وقفے کے بعد جارحانہ اندازسے کھیل کو جاری رکھا اورتیزترین سنچری کاریکارڈبرابرکردیاجو1985میں رچرڈسن نے بنایاتھا مصباح الحق نے پانچ چھکوں اورگیارہ چوکوں کی مدد سے56گیندوں پر 101رنزبنائے جبکہ اظہرعلی نے بھی سنچری سکورکی293رنزپرکپتان نے اننگز ڈیکلیئرڈ کرکے آسٹریلیا کو603رنزکاپہاڑ جیساہدف دیا جس کے جواب میں پاکستانی سپنروں نے آسٹریلوی بلے بازوں کو وکٹ پرنہ ٹھہرنے دیا اوروقفے وقفے سے شکار کرتے رہے صرف43رنزپر آسٹریلیا کی تین وکٹیں گرگئی تھیں راجر دو، میکسویل چار اورکپتان کلارک صرف پانچ رنزبناکرپویلین جاپہنچے وارنر نے کچھ دیر وکٹ پرمزاحمت کی لیکن محمد حفیظ نے101 کے مجموعے پراسے چلتا کیا جو58رنزبناسکے۔

(جاری ہے)

اسٹیون سمتھ اورمچل مارش نے محتاط کھیلتے ہوئے چوتھے روزکھیل کے اختتام تک وکٹ پرپاؤں جمائے رکھے۔آسٹریلیا نے 143رنزپرچاروکٹیں کھودی ہیں آج میچ کاآخری روز ہے اوراسے جیتنے کیلئے مزید 460رنزکی ضرورت ہے جبکہ پاکستان کے پاس آسٹریلیا کو وائٹ واش کرنے کا سنہری موقع ہے۔؎

متعلقہ عنوان :