وزیراعظم کی مصباح الحق کی بہترین کارکردگی پر انہیں مبارکباد دی،مصباح کو چاہئے کہ وہ اسی طرح ملک و قوم کا نام روشن کرتے رہیں ،نواز شریف

پیر 3 نومبر 2014 09:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3نومبر۔2014ء) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کی بہترین کارکردگی پر انہیں مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ مصباح الحق کو چاہئے کہ وہ اسی طرح ملک و قوم کا نام روشن کرتے رہیں۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان جاری ٹیسٹ میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کی تیز ترین سنچری اور بہترین کارکردگی پر وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے انہیں مبارکباد دی اور کہا کہ مصباح کو چاہئے کہ وہ اسی طرح اپنی بہترین صلاحیتوں کا لوہا منواکر ملک و قوم کا نام پوری دنیا میں روشن کریں۔