دہشتگردقوم کوخوفزدہ اورتقسیم کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکتے ،زیراعظم ،آخری دہشتگردکے خاتمے تک آپریشن ضرب عضب جاری رہے گا،بیان

پیر 3 نومبر 2014 10:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3نومبر۔2014ء)وزیراعظم محمدنوازشریف نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ دہشتگردقوم کوخوفزدہ اورتقسیم کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکتے ،آخری دہشتگردکے خاتمے تک آپریشن ضرب عضب جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستانی قوم دہشتگردوں کے شکست خوردہ خطرے کے خلاف متحدہے ۔انہوں نے کہاکہ آپریشن آخری دہشتگردکے خاتمے تک جاری رہے گا،دہشتگردقوم کودبانہیں سکتے۔شہیدہونے والے پاک فوج کے شہداء کے ساتھ شامل ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :