بائیومیٹرک سسٹم خریدنے سے خیبرپختونخوا حکومت کا انکار،بلدیاتی انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کے اخراجات بڑھ گئے، اہم اجلاس عاشورہ کے بعد طلب

پیر 3 نومبر 2014 09:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3نومبر۔2014ء) صوبہ خیبر پختونخواہ کی حکومت کا بلدیاتی انتخابات کیلئے بائیو میٹرک کی خریداری سے انکار کے بعد الیکشن کمیشن کے بلدیاتی انتخابات کے ا خراجات بڑھ گئے ہیں اس حوالے سے الیکشن کمیشن کے تمام معاملات کا بغور جائزہ محرم الحرام کے بعد لیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ صوبہ خیبر پختونخواہ کی حکومت نے الیکشن کمیشن سے کہا تھا کہ صوبائی حکومت بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے بائیو میٹرک سسٹم خود خریدے گا اب جبکہ وزیراعلیٰ نے بائیو میٹرک سسٹم خریدنے سے انکار کردیا ہے ۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ بائیو میٹرک سسٹم کے خریدنے سے الیکشن کمیشن کے اخراجات میں مزید اضافہ ہوجائے گا جس کا جائزہ الیکشن کمیشن محرم الحرام کے بعد لے گا ۔