ملتان ،سنگدلی کی انتہاء ، 2 نومولود بچیاں نہر میں پھینک دی گئیں، مکینوں نے نکال لیا

پیر 3 نومبر 2014 09:28

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3نومبر۔2014ء) ”جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے“ملتان میں 2 ننھی کلیاں نہر میں پھینک دی گئیں جنہیں علاقہ مکینوں کی اطلاع پر ریسکیو ورکرز نے نہر سے نکال کر اسپتال پہنچادیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق ملتان میں دنیا پور روڈ پر نوبہار نہر سے 2 ننھی کلیاں ملیں، جنہیں درندہ صفت افراد پھینک کر فرار ہوگئے تھے ، شاپنگ بیگ میں بند نومولود بچیاں پانی کی سطح پر تیرتی جارہی تھیں، اہل علاقہ نے دیکھا اور باہر نکال لیا۔ریسکیو 1122 کی ٹیم نے دونوں بچیوں کو نشتر اسپتال منتقل کردیا، دونوں بچیوں کو انکیوبیٹر میں رکھ دیا گیا، ڈاکٹروں کے مطابق جڑواں بچیوں کی عمر ایک دن ہے اور وہ صحت مند ہیں، پولیس کو تاحال واقعے کی اطلاع نہیں ملی تھی ۔

متعلقہ عنوان :