خیبر پختونخوا حکومت نے محرم الحرام میں دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر پشاور سمیت صوبے کے چار حساس ترین اضلاع میں شدت پسندوں کو گولی مارنے کے اختیا رات پولیس کو دیدئیے ، یہ اختیارات محرم الحرام کے لئے ہونگے

پیر 3 نومبر 2014 09:18

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3نومبر۔2014ء)خیبر پختونخوا حکومت نے محرم الحرام میں دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر پشاور سمیت صوبے کے چار حساس ترین اضلاع میں شدت پسندوں کو گولی مارنے کے اختیا رات پولیس کو دے دیئے ہیں یہ اختیارات محرم الحرام کے لئے ہونگے ۔ دہشت گردی کے شدید ترین خطرات کے پیش نظر پشاور ، کوہاٹ ، ہنگو ، ڈیرہ اسماعیل خان ، میں خصوصی مانٹیرنگ سیل بھی قائم کیاگیا ہے ۔

(جاری ہے)

کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ضروری اقدامات کئے گئے ہیں۔ امن وامان کی صورتحال کی بہتری کے لئے صوبے کے چاروں حساس اضلاع میں پولیس ، ایف سی اور دیگر حکومتی اداروں کو دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کے لئے تمام تر اختیارات دے دیئے گئے ہیں امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر پولیس ناکہ پر نہ رکنے والے ، مشتبہ دہشت گرد ، خود کش حملہ آور کو موقع پر گولی مارنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے ۔ محرم الحرام کے حوالے سے پولیس اور دیگر حکومتی اداروں کو خصوصی اختیارات دیئے گئے ہیں ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ اختیارات صرف محرم الحرام کے لئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :