مصباح الحق نے ٹیسٹ کرکٹ کو ٹی ٹونٹی بنا دیا، تیز ترین نصف سنچری کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا، تیز ترین سنچری کا ریکارڈ برابر کر دیا

پیر 3 نومبر 2014 09:05

ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3نومبر۔2014ء) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے بابائے ٹُک ٹُک کے لقب کی دھجیاں اُڑا دیں۔ آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگ میں 21بالوں پر 52رنز بنا کر ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین نصف سنچری کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا ۔ان کی شاندار تیز ترین نصف سنچری 4چھکوں اور 4چوکوں سے مزین تھی۔ اس سے قبل ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین نصف سنچری کا ریکارڈ جنوبی افریقہ کے جیک کیلس کے پاس تھا جو انہوں نے 24بالوں پر نصف سنچری بنا کر قائم کیا تھا۔

قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق کو ان کی سست بیٹنگ کی وجہ سے ’مسٹر ٹک ٹک‘ کہا جاتا ہے لیکن آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں مصباح الحق نے تیز ترین سنچری میں ویسٹ انڈیز کے ویون رچرڈ کا ریکا رڈ برابر کر دیا۔

(جاری ہے)

ابو ظہبی کے شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں مصباح الحق جب بیٹنگ کے لئے آئے تو اس وقت کسی کے ذہن میں بھی نہیں ہو گا کہ آج مسٹر ٹک ٹک اپنے اوپر لگنے والے تمام الزامات کو دھونے کا ادارہ لئے میدان میں اترے ہیں اور مصباح الحق نے صرف 21 گیندوں پر 4 چوکوں اور 4 بلندو بالا چھکوں کی مدد سے تیز ترین ففٹی بنا ئی ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین ففٹی کا عالمی ریکارڈ جنوبی افریقی بلے باز جیک کیلس کے پاس تھا جو انہوں نے 24 گیندوں پر بنا کر حاصل کیا تھا جب کہ پاکستان کے جارح مزاج بلے باز شاہد خان آفریدی نے بھی ٹیسٹ کرکٹ میں 26 گیندوں پر ففٹی بنا رکھی ہے۔ تاہم مصباح الحق نے 28 سال بعد ویسٹ انڈیز کے ما یہ نا ز بیتسمین ویون رچرڈ کا تیز تر ین 56 گیند وں پر سنچر ی بنا نے کا ریکا رڈ بھی برابر کر دیا