امریکا میں مڈٹرم الیکشن کی انتخابی مہم آخری مراحل میں داخل ،4 نومبرکومڈٹرم انتخابات ہونگے جن میں ایوان نمائندگان کی تمام اورسینیٹ کی36 نشستوں پراراکین کاچناوہوگا

پیر 3 نومبر 2014 09:36

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3نومبر۔2014ء)امریکا میں مڈٹرم انتخابات کے سلسلے میں انتخابی مہم آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہے ۔امریکامیں 4نومبرکومڈٹرم انتخابات ہورہے ہیں جن میں ایوان نمائندگان کی تمام اورسینیٹ کی36 نشستوں پراراکین کاچناوہوگا۔امکان ہے کہ ری پبلکنزدونوں ایوانوں کاکنٹرول سنبھال لیں گے۔امریکاکے مڈٹرم انتخابات بارک اوباماکے ہاتھ باندھنے کاسامان کررہے ہیں۔

یہ ان کے اقتدار کاریفرنڈم بھی ثابت ہوں گے تا ہم دوسری مدت کامزہ لینے والے امریکی صدر پراعتمادہیں کہ وہ لوگوں کی زندگی میں تبدیلی لاچکے ہیں۔

(جاری ہے)

مڈٹرم میں توجہ کامرکزسینیٹ کی محض 12 سیٹیں ہیں جوپلڑے کا رخ ری پبلکنزکی طرف جھکاسکتی ہیں۔ آئیوا، کولوراڈو، الااسکا، آرکنسا، لوزی اینا اورشمالی کیرولائناکے نتائج پرسب کی نظرہے۔ اورووٹرزمنقسم ہیں۔

اپنے حق میں اوردوسروں کیخلاف اشتہاربازی بھی عروج پرہے تاہم یہ بات واضح ہیکہ ووٹنگ کی شرح کم رہی توڈیموکریٹس کی پوزیشن بھی اتنی ہی کمزورہوگی۔ سروے ٹھیک رہے توایوان کیساتھ سینیٹ بھی ڈیموکریٹس کے ہا تھ سے جائیگی اورفیل گڈفیکٹرنیکام نہ کیاتوآخری دوسالوں میں صدراوباماکیلیے من پسند قانون پاس کراناجوئے شیرلانے کے مترادف ہوگا۔

متعلقہ عنوان :