جسٹس افتخار اور جسٹس رمدے کا عمران خان کیخلاف مشترکہ طور پر دعویٰ کرنے کا فیصلہ

پیر 3 نومبر 2014 09:18

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3نومبر۔2014ء) سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری‘ جسٹس (ر) خٰلیل الرحمن رمدے نے فیصلہ کیا ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کیخلاف عزت ہتک کا دعویٰ ایک ہی عدالت میں مشترکہ طور پر کریں گے‘ دونوں سابق ججز پر عمران خان نے دھاندلی کے الزامات عائد کئے ہوئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا ہے کہ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے اپنے مقدمے کو مزید مضبوط کرنے کیلئے جسٹس (ر) خلیل الرحمن رمدے کو پیغام بھجوایا ہے کہ وہ ان کیساتھ مل کر عمران خان کیخلاف مشترکہ طور پر درخواست دیں تاہم اس حوالے سے جسٹس (ر) خلیل الرحمن رمدے نے تاحال کوئی جواب نہیں دیا ہے۔

امکان ہے کہ وہ 10 محرم کے بعد سابق چیف جسٹس سے اس حوالے سے مشاورت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :