آئی ایس آئی کے نئے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر8نومبر کو اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے

پیر 3 نومبر 2014 09:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3نومبر۔2014ء)آئی ایس آئی کے نئے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر8نومبر کو باضابطہ طور پر اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے وہ لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الاسلام کی جگہ نئے ڈی جی آئی ایس آئی کا عہدہ سنبھالیں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر کے ساتھ حال میں ترقی پانے والے اور کور کمانڈرز کے عہدوں پر فائز ہونے والے دیگر افسران پہلے ہی اپنے عہدوں کا چارج سنبھال چکے ہیں ان میں لیفٹیننٹ جنرل نوید ممتاز کور کمانڈر کراچی ،لیفٹیننٹ جنرل بلال حسین کور کمانڈر منگلا ،لیفٹیننٹ جنرل ہدایت اللہ کور کمانڈر پشاور،لیفٹیننٹ غیور محمود کور کمانڈر گوجرانوالہ اور لیفٹیننٹ جنرل نذیر بٹ انسپکٹر جنرل مواصلات و انفارمیشن شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :