لاہور‘ لوگوں کو اغواء کرکے گردے نکالنے کے3 ملزم گرفتار،5 ساتھی فرار، ملزموں میں ڈاکٹر اور ہسپتال کا عملہ شامل، گروہ کے ارکان لوگوں کو اغوا کرتے اور دھوکے سے گردے نکال لیتے،اے ایس پی چوہنگ

پیر 3 نومبر 2014 09:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3نومبر۔2014ء)لاہور میں لوگوں کو اغواء کرکے گردے نکالنے کے 3 ملزم گرفتار، 5 ساتھی فرار، ملزموں میں ڈاکٹر اور ہسپتال کا عملہ شامل ہے۔لاہور پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے لوگوں کو اغوا کرکے گردے نکالنے والے گروہ کے 3ارکان گرفتار کیے ہیں۔

(جاری ہے)

اے ایس پی چوہنگ عرفان سموں نے بتایا کہ گردہ فروشی کے دھندے میں ملوث گروہ عرصے سے سرگرم تھا ، گروہ کے ارکان لوگوں کو اغوا کرتے اور دھوکے سے گردے نکال لیتے ،گرفتار ملزمان میں جنرل اسپتال کا سابق سرجن ڈاکٹر ثناء اللہ، محمد یاسین اور امجد حسین شامل ہیں،گروہ کے دیگر ارکان ڈاکٹر عمران، رانا لیاقت، نعیم اشرف، خاتون الفریڈ اور قرة العین کی گرفتاری کے لیے پولیس چھاپے مار رہی ہے ،گرفتار ملزم ڈاکٹر ثناء اللہ کو جنرل اسپتال سے نکالاگیاتو ایک نجی اسپتال میں ملازمت کرنے کے ساتھ گردہ فروشی کا گھناونا دھندا شروع کر دیا۔

ملزم کا کہنا ہے کہ لوگ اپنی مرضی سے گردے بیچ جاتے ہیں۔ڈی آئی جی آپریشنز نے اے ایس پی چوہنگ اور پولیس ٹیم کے لیے نقد انعام اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :