کاتالونیا میں ریفرنڈم، 80 فیصد ووٹ آزادی کے حق میں

منگل 11 نومبر 2014 08:52

کاتالونیا(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11نومبر۔2014ء)کاتالونیا میں گزشتہ روز کرائے جانے والے ریفرنڈم کے ابتدائی نتائج کے مطابق عوام کی بھاری اکثریت نے اسپین سے آزادی کے حق میں فیصلہ کیا ہے۔ یہ غیر سرکاری ریفرنڈم محض علامتی ہے کیونکہ ہسپانوی حکومت اسے مسترد کر چکی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق کاتالونیا میں اتوار نو نومبر کے روز کرائے جانے والے ریفرنڈم کے ابتدائی نتائج اتوار اور پیر کی درمیانی شب جاری کیے گئے، جن کے مطابق 2.25 ملین افراد نے رائے شماری میں حصہ لیا اور ان میں سے قریب 80.1 فیصد نے اسپین سے مکمل آزادی کی حمایت میں ووٹ ڈالے۔

10.1فیصد لوگوں نے اسپین سے منسلک رہنے لیکن ایک خود مختار ریاست کے قیام کے حق میں فیصلہ کیا جبکہ صرف 4.6 فیصد لوگوں نے کسی بھی صورت میں آزادی کی مخالفت کی۔ ریفرنڈم کے باقاعدہ نتائج کا اعلان آج پیر کے روز کسی وقت متوقع ہے۔ہسپانوی حکومت نے اس ریفرنڈم کے لیے ’ورتھ لیس‘ کا لفظ استعمال کیا ہے، جس کا لغوی مطلب ’بیکار‘ ہے۔

متعلقہ عنوان :