خیبر ایجنسی ، آپریشن خیبرون کے باعث مقامی لوگوں کا بڑے پیمانے پر نقل مکانی کا سلسلہ جاری، دو لاکھ سے زائد افراد نقل مکانی کر چکے ہیں جن میں بڑی تعداد بچوں اور خواتین کی ہے،ایف ڈی ایم اے، دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا ،آئی ایس پی آر ،عسکریت پسندوں نے حکومت کے سامنے ہتھیار ڈالنے والے 50 سے زائد ساتھیوں کے گھر نذر آتش کر دیئے

منگل 11 نومبر 2014 08:45

خیبر ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11نومبر۔2014ء)خیبر ایجنسی کی شو رش زدہ علا قہ با ڑہ اور تیرا ہ میں 16 اکتو بر 2014سے شرو ع ہو نے والے فو جی اپر یشن خیبر ون کے با عث مقا می لو گو ں کا بڑ ے پیما نے پر نقل مکا نی کا سلسلہ جا ری ہیں۔اور اب تک دو لا کھ سے زا ئد افراد نقل مکا نی کر چکے ہیں جن میں بڑ ی تعداد بچو ں اور خوا تین کی ہے ،فا ٹا میں قد رتی افا ت سے نمٹنے والے ادارے (ایف ،ڈی ،ایم ،اے ) کے ایک اہلکا ر نے خبر رساں ادارے کو بتا یا کہ خیبر ایجنسی میں کئی روز سے جا ری ا پر یشن خیبر ون کے با عث اب تک دو لا کھ سے زا ئد افراد نقل مکا نی کر چکے ہیں جن میں بڑ ی تعداد بچو ں اور خوا تین کی ہے ۔

انہو ں نے کہا کہ اس سے پہلے بھی مقا می لو گ بے گھر ہو ئے تھے اور تقریبا با ڑہ سے 90فیصد لو گ ا پنے علا قے چھو ڑ چکے ہیں۔

(جاری ہے)

جنت نظیر وا دی تیرا ہ صو با ئی دارا لحکو مت پشا و ر سے تقر یبا 75اور با ڑہ سے 5 کلو میٹر کے فا صلے پر جنو ب کی طر ف پا ک افغا ن سر حد کے قریب وا قع ہے۔آ ئی ایس پی آر کے ایک سینئر ا فیسر کے مطا بق شما لی وزیر ستا ن میں ضر ب غضب اپریشن کی و جہ سے عسکریت پسندو ں کی وادی تیراہ خیبر میں پنا ہ لینے، پشا ور ایئر پو ر ٹ پر پے در پے راکٹ حملو ں ،امن کمیٹی کے ر ضا کا رو ں پر خود کش حملو ں ،اغوا ء برا ئے تا وا ن کی وارداتوں میں ا ضا فہ ،پو لیس اور دیگر سر کا ری املا ک پر مسلسل حملو ں کے با عث اپر یشن کا فیصلہ کیا گیا انہو ں نے کہا کہ عسکر یت پسندو ں کے خلا ف خیبر ون اپر یشن کا میا بی سے جا ری ہے اور کئی روز میں تقر یبا 100سے زائد عسکر یت پسند و ں کو ہلا ک ، درجنو ں ذ خمی جبکہ ان کے پندرہ سے زا ئد ٹھکا نو ں کو تبا ہ کر دیا گیا ہے ۔

انہو ں نے کہا کہ اپر یشن اس وقت تک جا ری رہے گا جب تک علا قے سے عسکر یت پسندو ں کا مکمل خا تمہ نہ کیا گیا ہو۔با ڑہ اکا خیل کے رہا ئشی زاہد گل نے فو ن پر بتا یا کہ مختلف مقا ما ت پر کر فیو نا فذ ہو نے کے با عث سینکڑ و ں لو گ گھر و ں میں محصو ر ہیں اور علا قے میں اشیا ء خور د و نو ش کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ علا قے میں تما م تر تعلیمی ادارے اوربازار بند جبکہ سڑ کیں سنسا ن پڑ ے ہیں ۔

مقا می قبا ئل کے مطا بق وا دی تیرا ہ میں حا لا ت انتہا ئی کشید ہ ہے اور عسکر یت پسند تنظیم نے حکو مت کے سا منے ہتھیا ر ڈا لنے والے 50 سے زا ئد سا تھیو ں کے گھر نذ ر آ تش کر دیئے ۔خیبر ایجنسی کی وا دی تیرا ہ اور با ڑہ ایسے قبا ئلی علا قے ہیں جہا ں حا لا ت کو معمو ل پر لا نے کے لیے 2008سے متعد د نا مو ں درا غلم ،بیا در غلم ،خو خ بہ د شم اور صرا ط مستقیم جیسے نا مو ں سے عسکر یت پسندو ں کے خلا ف اپر یشنز کئے گئے لیکن ان کارر وائیو ں کا محور قبا ئلیو ں نے کبھی محسو س نہیں کیا اور نہ ہی ا پنی مر ضی سے سا نس لے سکیں۔

قبا ئلی عما ئد ین نے متا ثر ن اپر یشن کو ٹرا نسپور ٹ ،اندرا ج ،ز ند گی کی بنیا دی سہو لیا ت اور شما لی و زیر ستا ن جیسے ا ئی ڈی پیز کی حیثیت دینے کا پر زور مطا لبہ کیا ۔سا بق سکر ٹر ی سیکورٹی فا ٹا اور دفا عی تجزیہ نگا ر ریٹا ئر ڈ بریگیڈ ئر محمو د شا ہ کے مطا بق عسکر یت پسندتنظیمو ں کے خلا ف جا ری خیبر ون ا پر یشن کے با عث پشا ور اور ملک کے دیگرحصوں میں حملو ں میں کا فی حد تک کمی آ ئی ہے تا ہم یہ اپر یشن محدود اپر یشن ہے جس میں سیکور ٹی فور سز کو علا قو ں پر مکمل کنٹرو ل حا صل کر نے میں مشکلا ت کا سا منا ہو گا ۔انہو ں نے کہا کہ علا قے کو مکمل کلیئر کر نے کے لیے شما لی و زیر ستا ن جیسا فول فلیج اپر یشن کر نا پڑ ے گا ۔

متعلقہ عنوان :