خورشید شاہ اور ڈاکٹر طاہر القادری کے درمیان لندن میں اہم ملاقات کا امکان،نئے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری سمیت دیگر اہم امور پر مشاورت کریں گے

منگل 11 نومبر 2014 09:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11نومبر۔2014ء) قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کے درمیان لندن میں ایک اہم ملاقات کا امکان ہے جس میں امکان ہے کہ خورشید شاہ ان سے نئے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری سمیت دیگر اہم امور پر مشاورت کریں گے ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا ہے کہ قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری سے ٹیلی فون کے ذریعے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری بارے مشاورت کی کوشش کی مگر ملاقات نہ ہوسکی جس پر دونوں رہنماؤں کے درمیان لندن میں بالمشافہ ملاقات کا قوی امکان ہے ہے جس میں مستقل چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی اور دیگر اہم سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا اس ملاقات بارے موقف جاننے کے لیے عوامی تحریک کے ترجمان سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ سیاسی جماعت رابطے کرنے میں آزاد ہیں ممکن ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات ہوجائے تاہم اس حوالے سے ابھی حتمی طور پر کچھ نہیں کہہ سکتے ۔