چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کا طریقہ کار سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ،سیاسی عہدوں پر تعینات کسی بھی شخص کو الیکشن کمشنر نامزد نہیں کیا جاسکتا، درخواست گزار کا موقف

منگل 11 نومبر 2014 08:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11نومبر۔2014ء) چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کا طریقہ کار سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ کی لاہور رجسٹری میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سیاسی عہدوں پر تعینات کسی بھی شخص کو الیکشن کمشنر نامزد نہیں کیا جاسکتا، اس کے علاوہ 68 سال سے زائد عمر کے شخص کو بھی چیف الیکشن کمشنر نہیں لگایا جاسکتا، اس لئے عدالت عظمٰی سے استدعا ہے کہ وہ آئین کے آرٹیکل 177 کے تحت جج بننے کی اہلیت رکھنے والے وکیل کو چیف الیکشن کمشنر مقرر کرنے کا حکم دے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے حکومت اور اپوزیشن کو 13 نومبر تک مستقل چیف الیکشن کمشنر مقرر کرنے کا حتمی حکم دے دیا ہے۔ آئین کے تحت عدالت عظمیٰ کا ریٹائرڈ جج یا سپریم کورٹ کا جج بننے کے اہل شخص کو ہی چیف الیکشن کمشنر کے عہدے پر تعینات کیا جاسکتا ہے۔