ساہیوال،پی ٹی آئی کو 15نومبر کو ظفر علی سٹیڈیم میں جلسہ عام کی اجازت دیدی گئی

منگل 11 نومبر 2014 08:39

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11نومبر۔2014ء)تحریک پاکستان کے چئیر میں عمران خان کو پندرہ نومبر کو ساہیوال میں ظفر علی سٹیڈیم میں ایک جلسہ عام کی اجازت ضلعی انتظامیہ نے دے دی ۔

(جاری ہے)

ظفر علی سٹیڈیم میں دیواروں کو توڑ کر مزید چار نئے گیٹ بھی کھول دئیے گئے ہیں تحریک انساف ضلع ساہیوال کے صدر شکیل خان نیازی اور تحریک انصاف پنجاب کے صدر محمد اعجاز چوہدری کی عمران خان کے جلسہ عام کے انتظا مات کی کمیٹی کے اجلاس میں انتظامات کو فائینل کر دیا گیا ہے اور پولیس کو سیکیورٹی کے لیے ایک پلان بھی بنا کر دے دیا ہے واپڈا اور دوسرے محکموں کو بھی کمشنر ساہیوال شیخ محمد صدیق کی صدارت میں انتظامات کے سلسلہ میں ایک بریفنگ کر ری گئی ۔