عمران خان نے جنہیں پارٹی کاٹکٹ دیااب ان پرعدم اعتمادکرتے ہوئے بکاوٴمال سمجھ رہے ہیں ،پرویزرشید،ان کے اپنے اراکین کے بارے میں ان کایہ خیال سمجھ سے بالاترہے، بیان

منگل 11 نومبر 2014 08:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11نومبر۔2014ء)وفاقی وزیراطلاعات ونشریات سینیٹرپرویزرشیدنے کہاہے کہ عمران خان نے جن کوپارٹی کاٹکٹ دیااب ان پرعدم اعتمادکرتے ہوئے انہیں بکاوٴمال سمجھ رہے ہیں ،ان کے اپنے اراکین کے بارے میں ان کایہ خیال سمجھ سے بالاترہے ۔پیرکوجاری ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران خان اپنے ارکان اسمبلی کے بارے میں عمران خان کی یہ رائے ان کی شکی مزاجی کاثبوت ہے ۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان بولنے سے پہلے تول لیاکریں تاکہ انہیں یوٹرن نہ لیناپڑے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان اپنے کسی وکیل سے پوچھ لیں کہ وزیراعظم کے پاس حلقہ کھولنے کاکوئی اختیارنہیں ہے ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کانوں کے کچے ہیں انہیں جوبھی کوئی شخص جھوٹ یاسچ ان کے کان میں بتادے تووہ اس کے پیچھے چل پڑھتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ حلقہ کھولنے کااختیارصرف الیکشن ٹریبونل ہے ۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان باتیں دھاندلی کی کرتے ہیں لیکن انہوں نے آج تک کسی بھی معتبرعدالت میں ثبوت پیش نہیں کیا،ان تمام الزامات کے بعدعمران خان کوسیاسی طورپرمستعفی ہوناچاہئے ۔انہوں نے کہاکہ یہ جس طرح دیدہ دلیری سے الزامات لگاتے ہیں اورپھراس پرشرمندہ بھی نہیں ہوتے یہ کوئی مذہب سیاسی شخصیت ایساکام نہیں کرسکتی ۔انہوں نے کہاکہ سیاست سے کنارہ کش ہوکرقوم کواذیت سے عمران خان نجات دلائیں اورقوم پررحم کرتے ہوئے اپنے آپ کوسیاست سے الگ کردیں

متعلقہ عنوان :