ملک میں رواں برس پولیو کیسز کی تعداد 237 ہوگئی، وزارت صحت، پولیو کی خصوصی مہم میں پشاور کے ساڑھے 7 لاکھ سے زائد بچے قطرے پینے سے محروم رہے،رپورٹ

منگل 11 نومبر 2014 08:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11نومبر۔2014ء )وزارت صحت نے کہا ہے کہ ملک بھر میں رواں سال پولیو کے شکار بچوں کی تعداد 237 تک جا پہنچی ہے جبکہ وفاقی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ پولیو کی خصوصی مہم میں پشاور کے ساڑھے 7 لاکھ سے زائد بچے قطرے پینے سے محروم رہے۔ میڈیا رپورٹ میں وزارت صحت کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ سندھ میں 23، بلوچستان میں 10 اور پنجاب میں 3 بچے پولیو کا شکار ہوئے جب کہ خیبرایجنسی کی تحصیل جمرود میں بھی 7 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جس کے بعد ملک بھر میں رواں برس پولیو کیسز کی تعداد 237 تک جا پہنچی ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب وفاقی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ ملک بھر پولیو سے بچاوٴ کی خصوصی مہم چلائی گئی جس میں 76 اضلاع میں بچوں کو پولیو سے بچاوٴ کے قطرے پلائے گئے جب کہ وفاقی سطح پر چلائی گئی مہم میں صرف پشاور میں نہ چل سکی جس کے باعث شہر کے ساڑھے 7 لاکھ بچے پولیو کے قطرے پینے سے محروم رہے۔ ادارہ صحت کے مطابق وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان ویکسین کی فراہمی کا تنازع تاحال برقرار ہے۔واضح رہے کہ وزیراعظم کی جانب سے صوبائی حکومتوں سے پولیو کے خاتمے میں تعاون کی اپیل کے ساتھ ملک بھر میں ایمرجنسی بنیادوں پر مہم چلانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :