وزیراعلیٰ پنجاب سے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی کی ملاقات ،دورہ چین اور طے پانے والے معاہدوں پر بات چیت،وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں غربت اوربے روزگاری کے خاتمے کیلئے جنگ جاری رہے گی، شہبازشریف

منگل 11 نومبر 2014 08:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11نومبر۔2014ء) وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف سے آج یہاں مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں دورہ چین اورطے پانے والے معاہدوں کے علاوہ ترقیاتی سکیموں پر پیشرفت پر بات چیت ہوئی -وزیراعلیٰ محمدشہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ دو رہ چین کے دوران چینی قیادت نے وزیراعظم محمد نوازشریف کی لیڈر شپ پر بھر پوراعتماد کا اظہار کیا ہے ۔

وزیراعظم نواز شریف کا چین میں گرم جوشی سے خیر مقدم کیا گیا ۔

(جاری ہے)

بیجنگ میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدے ہوئے ہیں ۔عمران خان نے ذاتی انا اورضد کی خاطرپاکستان کو بے پناہ نقصان پہنچایا ہے -انہوں نے کہاکہ وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں غربت اوربے روزگاری کے خاتمے کیلئے جنگ جاری رہے گی۔انشاء اللہ بجلی کے منصوبوں پر عملدر آمد سے عام آدمی کی حالت بدلے گی۔ملک میں ترقی اورخوشحالی کاانقلاب برپا کریں گے۔اراکین اسمبلی نے چین کے کامیاب دورے پر شہبازشریف کو مبارکباددی۔ وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والوں میں مخدوم سید محمد مسعود عالم،جعفر علی ہوچا،حاجی محمد الیاس انصاری،امجدعلی جاوید،میاں محمد منیر اورمحمد نعیم صفدر انصاری شامل تھے ۔