ابو ظہبی ٹیسٹ دوسرا دن بھی پاکستانی بلے بازوں کے نام : کپتان مصباح اور یونس خان اور احمد شہزاد کی شاندار سنچریاں پاکستان شاہینوں کی اونچی اڑان ،3وکٹ پر 566رنز بنا کر اننگز ڈکلیئر کردی ،احمد شہزاد 176رنز بنا کر کورے اینڈرس کی بات سر پر لگنے سے زخمی ہوکر بیٹ وکٹوں کے دے مارا ، کپتان مصباح الحق 102جبکہ یونس خان نے 100رنز بنائے ، اظہر علی 87 رنز بنائے کورے اینڈرسن نے 2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ، دن کے اختتام پر نیوزی لینڈ نے 7اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 15رنز بنا لئے ، میکلولم 9اور لیتھم 5رنز پر ناٹ آؤٹ رہے

منگل 11 نومبر 2014 08:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11نومبر۔2014ء) ابو ظہبی ٹیسٹ میں شاہینوں کی اونچی اڑان ، پاکستان نے 3وکٹوں کے نقصان پر 566رنز بنا کر اننگز ڈکلیئر کردی یونس خان ، احمد شہزاد اور کپتان مصباح الحق کی شاندار سنچریاں ، اظہر علی نے 87رنز بنائے ۔ کورے اینڈرسن 2وکٹیں لینے میں کامیاب ہوئے دن کے اختتام پر نیوزی لینڈ نے بغیر کسی نقصان کے 15رنز بنا لئے ، میکلولم 9اور لیتھم 5رنز پر ناٹ آؤٹ رہے ۔

ابو ظہبی میں نیوزی لینڈ کیخلاف کھیلی جانے والی ٹیسٹ سیریز کے دوسرے دن پاکستان نے ایک وکٹ پر 269رنز سے اپنی اننگز کا آغاز کیا تو احمد شہزاد 126اور اظہر علی 46رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے پاکستان کی دوسری وکٹ 347رنز پر گری جب احمد شہزاد کھانے کے وقفے سے صرف دو گیندیں قبل اینڈرسن کا ایک باوٴنسر لگنے کے بعد سنبھل نہ سکے اور بدقسمتی سے اپنا ہی بلا وکٹ سے ٹکرانے کے باعث آوٴٹ قرار دیے گئے۔

(جاری ہے)

نوجوان اوپنر نے تقریباً پانچ سیشن بلے باز ی کرتے ہوئے 17 چوکوں اور ایک فلک بوس چھکے کی مدد سے 176 رنز بنائے۔اظہر علی نے دوسرے اینڈ سے شاندار بلے بازی جاری رکھی اور ایسا محسوس ہوتا تھا کہ وہ اپنی لگاتار تیسری سنچری مکمل کر یں لیکن 87 کے اسکور پر وہ اش سودھی کی ایک گیند کو سمجھنے میں مکمل طور پر ناکام رہے اور بولڈ ہو گئے۔ جس کے بعد یونس خان اور مصباح الحق نیوزی لینڈ کے سامنے ڈٹ گئے مصباح اور یونس نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے اپنی سنچریاں مکمل کیں، یہ مصباح الحق کی لگاتار تیسری سنچری تھی جہاں اس سے قبل ابو ظہبی میں ہی آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گئے گزشتہ ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں انہوں نے سنچری اسکور کی تھی۔

یونس خان 100اور مصباح الحق نے 102رنز بنائے جس کے بعد مصباح نے 566 رنز تین کھلاڑی آؤٹ پر اننگ ڈکلیئر کردی۔میکلولم 9اور لیتھم 5رنز پر ناٹ آؤٹ رہے