حکومت کا اسلام آباد اور پنجاب میں 4 ماہ کیلئے گیس بندش کا فیصلہ،سندھ اور خیبرپختونخوا میں گیس فراہمی معمول کے مطابق رہے گی، وزارت پیٹرولیم نے موسم سرما کیلئے گیس لوڈمینجمنٹ پلان کی منظوری دے دی

منگل 11 نومبر 2014 08:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11نومبر۔2014ء)وزارت پیٹرولیم نے موسم سرما کیلئے گیس لوڈمینجمنٹ پلان کی منظوری دے دی ہے۔ اسلام آباد سمیت پنجاب میں 4 ماہ کیلئے سی این جی اور انڈسٹری کو گیس بند کرنیکا فیصلہ کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹ کے مطاقب وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت گیس لوڈ مینجمنٹ سے متعلق اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں اسلام آباد سمیت پنجاب میں 4 ماہ کیلئے سی این جی اور انڈسٹری کو گیس بند کرنیکا فیصلہ کیا گیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اسلام آباد اور پنجاب میں پندرہ نومبر سے پندرہ مارچ تک سی این جی اور انڈسٹری کو گیس نہیں دینگے تاہم سندھ اور خیبرپختونخوا میں گیس فراہمی معمول کے مطابق رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی سب سے پہلی ترجیح ہو گی۔ گھریلو صارفین کیلئے بھی کھانے پکانے کے اوقات میں گیس کی فراہمی بہتر رکھیں گے جبکہ پاور سیکٹر کو بھی گیس کی فراہمی جاری رہے گی۔