پاکستانی بلے بازوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی،ابو ظہبی ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کے ابتدائی پانچوں بلے بازوں نے 80 رنز سے زائد اسکور کیے جو ایک عالمی ریکارڈ ہیپاکستان کی جانب سے محمد حفیظ نے 96، احمد شہزاد نے 176، اظہر علی نے 87 جبکہ یونس خان اور مصباح الحق نے شاندار سنچریاں سکور کرتے ہوئے بالترتیب 100اور 102رنز بنائے پاکستانی بلے بازوں نے پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پہلی اور دوسری وکٹ کے لیے 150 رنز سے زائد کی شراکت قائم ہوئی، محمد حفیظ اور احمد شہزاد نے پہلی وکٹ کے لیے 178 رنز جوڑے ،دوسری وکٹ کے لیے احمد شہزاد اور اظہر علی کے درمیان 169 رنز شراکت قائم ہوئی،اس کے ساتھ ساتھ یہ پانچواں موقع ہے جب کسی ٹیسٹ کی ایک اننگ میں پاکستان کے ابتدائی پانچ بلے بازوں نے نصف سنچریاں اسکور کی ہو

منگل 11 نومبر 2014 08:32

ابو ظہبی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11نومبر۔2014ء) پاکستانی کرکٹ ٹیم کی جانب سے نت نئے ریکارڈز بنانے کا سلسلہ جاری ہے اور ابو ظہبی میں نیوزی لینڈ کے خلاف جاری پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی بلے بازوں نے نئی تاریخ رقم کردی ہے۔ناقص بلے بازی کے لیے مشہور پاکستانی بیٹسمین ان دنوں بھرپور فارم میں ہیں اور انہوں نے آسٹریلیا کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف بھی ریکارڈ بنانے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا۔

ابو ظہبی ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کے ابتدائی پانچوں بلے بازوں نے 80 رنز سے زائد اسکور کیے جو ایک عالمی ریکارڈ ہے۔ اس سے قبل کسی بھی ٹیم کے ابتدائی پانچوں بلے بازوں نے کسی بھی اننگ میں یہ کارنامہ انجام نہیں دیا۔پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ نے 96، احمد شہزاد نے 176، اظہر علی نے 87 جبکہ یونس خان اور مصباح الحق نے شاندار سنچریاں سکور کرتے ہوئے بالترتیب 100اور 102رنز بنائے ۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ پاکستانی بلے بازوں نے ایک قومی ریکارڈ بھی قائم کردیا جہاں پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پہلی اور دوسری وکٹ کے لیے 150 رنز سے زائد کی شراکت قائم ہوئی۔ممد حفیظ اور احمد شہزاد نے پہلی وکٹ کے لیے 178 رنز جوڑے جبکہ دوسری وکٹ کے لیے احمد اور اظہر علی کے درمیان 169 رنز شراکت قائم ہوئی جو اپنے آپ میں ایک ریکارڈ ہے۔اس کے ساتھ ساتھ یہ پانچواں موقع ہے کہ جب کسی ٹیسٹ کی ایک اننگ میں پاکستان کے ابتدائی پانچ بلے بازوں نے نصف سنچری اسکور کی ہو۔ اس سے قبل چار مواقعوں میں ایسا ہو چکا ہے جہاں بھارت کے خلاف پاکستانی کھلاڑیوں نے دو مرتبہ یہ کارنامہ انجام دیا۔

متعلقہ عنوان :