مراکش،ممتاز موسیقار کے قاتل ڈرائیور کو عمر قید کی سزا

اتوار 7 دسمبر 2014 08:39

رباط (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7دسمبر۔2014ء)مراکش کے شہر کاسا بلانکا کی ایک عدالت نے ممتاز موسیقار عبداللہ البداوی کو قتل کرنے پر اس کے ذاتی ڈرائیور کو عمر قید کی سزا کا حکم سنایا ہے ، یہ بات ایک عدالتی ذرائع نے گزشتہ روز بتائی ہے۔

(جاری ہے)

اس ذرائع نے ، جس نے سزا یافتہ ملزم کا نام صرف صلاح الدین سی بتایا ہے ، کہا کہ یہ فیصلہ گزشتہ منگل کو سنایا گیا اور جرم کے ایک ساتھی کو مسروقہ پراپرٹی سے نمٹنے پر دو سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

64سالہ البداوی ماسکو کی روایتی ایتا موسیقی کی گائیکی کی وجہ سے اپنے ملک میں مشہور تھا۔مقامی اخبارات کے مطابق ستمبر2013ء میں شمال مغربی شہر محمدیہ میں اس کے ویلہ میں بستر پر مردہ پایا گیا تھا ، پولیس نے بعد ازاں موسیقار کی ملکیت جیولری اور رقم برآمد ہو نے پر اس کے ذاتی ڈرائیور کو گرفتار کرلیا تھا۔