سربیا‘ وزیر توانائی کو دورے میں برف کے گولے کا ”سامنا“، برف کا گولہ لگنے سے زخمی ہوگئے

اتوار 7 دسمبر 2014 08:43

سربیا (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7دسمبر۔2014ء)یورپی ملک سربیا کے وزیر توانائی سخت سردی میں دورے کے دوران برف کا گولہ لگنے سے زخمی ہو گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق الگزینڈر اینٹک سربیا کے مشرقی علاقوں کا دورہ کر رہے تھے ان علاقوں میں کئی دن سے بجلی کی فراہمی معطل ہے۔دورے کے دوران الگزینڈر نے پلاسٹک کا ہیلمٹ پہنا ہوا تھا، جب ایک مقام پر برف کا بڑا سا گولہ ان کے سر پر آ کر گرا، جس سے ان کا ہیلمٹ گر گی اور ان کے سر پر معمولی سی چوٹ آئی۔

(جاری ہے)

جس وقت برف کا گولہ وزیر توانائی کے سر پر گرا اس وقت قریب واقع گرڈ اسٹیشن کو درست کیا جا رہا تھا جس کے چلنے سے برف اڑتے ہوئے آسمان میں گئی تھی۔سر پر برف گرنے کے فوری بعد ہی الیگزنڈر نے صحافیوں سے کہا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں اس علاقے میں کس قسم کے موسم کا سامنا ہے اور لوگ کن حالات میں زندگی گزار رہے ہیں۔واضح رہے سربیا کا مشرقی علاقہ مجدنپک سرد ترین مقامات میں سے ہے جہاں ٹیلی فون کی سہولت بھی موجود نہیں ہے جبکہ علاقے میں پانی کے تمام ذخائر بھی منجمد رہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :