امریکا :سیام فام باشندوں کی ہلاکت پر مظاہرے تیسرے روز بھی جاری،میامی، شکاگو، بوسٹن، نیو اورلین اور دارالحکومت واشنگٹن میں بھی لوگوں کی ایک بڑی تعداد حالیہ واقعات پر سراپا احتجاج بن گئی

اتوار 7 دسمبر 2014 08:39

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7دسمبر۔2014ء) امریکا میں سفید فام پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں سیام فام باشندوں کی ہلاکت پر ہزاروں افراد نیو یارک سمیت دیگر بڑے شہروں میں اپنے احتجاج کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

میامی، شکاگو، بوسٹن، نیو اورلین اور دارالحکومت واشنگٹن میں بھی لوگوں کی ایک بڑی تعداد ایسے حالیہ واقعات پر سراپا احتجاج ہے۔ مظاہرین نو اگست کو مسوری ریاست کے شہر سینٹ لْوئیس کی نواحی بستی فرگوسن میں اٹھارہ سالہ مائیکل براوٴن اور سترہ جولائی کو نیو یارک میں ایرک گارنر کی ہلاکت کے لیے پولیس اہلکاروں کو ذمہ دار قرار دے رہیں۔ تاہم دونوں کیسوں میں گرینڈ جیوریز نے سفید فام پولیس اہلکاروں کو ان سیاہ فاموں کی ہلاکت کے الزامات سے بری کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :