تحریک انصاف کے کارکن فیصل آباد شہر کے داخلی اور خارجی 9اہم شاہراہوں کو آج بند کریں گے،تحریک انصاف کی صوبائی قیادت اور مقامی رہنماؤں نے شیڈول جاری کر دیا، احتجاج پر امن ہوگا ، زبردستی دوکانیں بند نہ کرانے پر اتفاق کیا گیا،فیصل آباد کے ڈی سی او اورسی پی او کی 8دسمبر کو احتجاجی پروگرام کے پیش نظر تحریک انصاف کے مقامی قائدین سے دوسری ملاقات، امن وامان کی صورت حال کو برقرار رکھنے اورعام شہریوں کے لئے مشکلات سے بچاؤ کے لئے موثر اورجامع انتظامی وحفاظتی حکمت عملی وضع کرنے پر تبادلہ خیال ، لوگوں کی جان ومال کی حفاظت ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے، احتجاج کو ایمرجنسی سروسز کی فراہمی میں رکاوٹ نہیں ہونا چاہیے،ڈی سی او نورالامین مینگل

اتوار 7 دسمبر 2014 08:28

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7دسمبر۔2014ء)پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی کال پر کل( 8دسمبر) تحریک انصاف کے کارکن فیصل آباد شہر کے داخلی اور خارجی 9اہم شاہراہوں کو بند کریں گے،تحریک انصاف کی صوبائی قیادت اور مقامی رہنماؤں نے شیڈول جاری کر دیا اور احتجاج پر امن ہوگا ، زبردستی دوکانیں بند نہ کرانے پر اتفاق کیا گیا خبر رساں ادارے کے مطابق تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری کی صدارت میں صوبائی عہدیداروں ، اور فیصل آباد کے مقامی رہنماؤں کا ایک اہم جلاس منعقدہ ہوا،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 8دسمبر کو تحریک انصاف کے کارکن فیصل آباد کے 9پوائنٹس بند کریں گے اور احتجاج پر امن ہوگا ، زبردستی شٹر ڈاؤن پر یقین نہیں رکھتے جن پوائنٹس کو بند کیا جائے گا موٹروے انٹر چینج سرگودھا ، گٹ والا پل ، نشاط آباد ، نڑوالا روڈ ، چناب چوک ، عبداللہ پور ، ڈائیوروڈ ، کوہ نور چوک اور ناولٹی پل شامل ہیں اور احتجاج کی قیادت پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مینعمران خان خود کریں گے اور کچہر ی بازار میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے فیصل آباد سمیت پنجاب بھرکے سے کارکنوں بھرپور شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

،اس موقع پر تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری کا کہناتھا کہ (ن) لیگ کی حکومت نے گیس چوروں اور ٹیکس چوروں کو تحفظ دیا ہے ، نواز شریف 34سال سے غریب لوگوں کا خون چوس رہے ہیں ، 2013ء کا الیکشن فراڈ تھا حکومت چھوٹے تاجروں کو نقصان پہنچا رہی ہے ، نواز شریف تاجروں کے ماموں بننے کی کوشش نہ کریں اور نہ ہی ملک میں انتشار پھیلائیں ہمارا پر امن احتجاج ہوگا نواز شریف اور شہباز شریف نے ہمیشہ اپنی صنعتوں کو فائدہ پہنچایا ہے ۔

ادھرڈی سی اونورالامین مینگل اورسی پی او ڈاکٹر سہیل حبیب تاجک نے فیصل آباد میں 8دسمبر کو احتجاجی پروگرام کے پیش نظر تحریک انصاف کے مقامی قائدین سے دوسری ملاقات کی تاکہ امن وامان کی صورت حال کو برقرار رکھنے اورعام شہریوں کے لئے مشکلات سے بچاؤ کے لئے موثر اورجامع انتظامی وحفاظتی حکمت عملی وضع کی جاسکے۔تحریک انصاف سے ملاقات میں ایم پی اے شیخ خرم شہزاد،فیض اللہ کموکا اورزاہد چوہدری موجود تھے۔

ڈی سی اونے کہا کہ لوگوں کی جان ومال کی حفاظت ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اس سلسلے میں احتجاج کو ایمرجنسی سروسز کی فراہمی میں رکاوٹ نہیں ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ 8دسمبر کو انسدادپولیو کی قومی مہم بھی شروع ہو رہی ہے لہذا بچوں کو ویکسین کے قطرے پلانے کیلئے پولیو ورکرز کی آمدورفت بھی متاثر نہیں ہونی چاہیے۔ڈی سی او نے کہا کہ خصوصی طور پر ہسپتالوں کو جانے والے راستوں کو کلےئر رکھا جائے تاکہ ایمرجنسی حالت میں میڈیکل سروسز تک پہنچنے میں دشواری نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ وپولیس تحریک انصاف کے احتجاجی پروگرام کے مقامی منتظمین سے مکمل ہم آہنگی کے ساتھ حفاظتی وانتظامی امور ادا کرے گی لہذا کسی بھی قانون شکنی سے اجتناب کیا جائے۔انہوں نے ضلعی انتظامیہ وپولیس کے افسران پر مشتمل ورکنگ۔۔۔ گروپ بھی تشکیل دیا جس کا سیکورٹی وانتظامی امور کے بارے میں تحریک انصاف کے مقامی ذمہ داروں سے آپس میں رابطہ رہے گا۔

ڈی سی او نے کہا کہ احتجاجی پوائنٹس پر سیکورٹی کے ساتھ ساتھ موبائل ہسپتال،ریسکیو سروسز،ٹریفک مینجمنٹ اوردیگر ضروری انتظامات کریں گے۔سی پی او ڈاکٹرسہیل حبیب تاجک نے واضح کیا کہ تحریک انصاف کے ورکرز کی گرفتاری کی کوئی پالیسی نہیں۔انہوں نے کہا کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کیخلاف بلاامتیاز ایکشن لیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ احتجاجی پروگرام پرامن رکھنے کے لئے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے تاہم تحریک انصاف حفاظتی وانتظامی امور میں ہم آہنگی برقرار رکھیں۔ملاقات میں موجود تحریک انصاف کے مقامی رہنماؤں نے اپنے بھرپورتعاون کایقین دلایا اوربعض مسائل کی نشاندہی کی۔