وزیر اعلی سندھ نے تھر کی صورتحال کی پیش نظر دو رکنی تحقیقاتی کمیشن قائم کردیا، چیئرمین جسٹس (ر)غلام سرور کورائی اور ممبر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج (ر) ارجن رام ممبر مقرر

اتوار 7 دسمبر 2014 08:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7دسمبر۔2014ء)وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے تھر کی صورتحال کی پیش نظر دو رکنی تحقیقاتی کمیشن قائم کردیا ہے، دو رکنی تحقیقاتی کمیشن کے چیئرمین جسٹس (ر)غلام سرور کورائی اور ممبر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج (ر) ارجن رام کے کو مقرر کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

تھر کی صورتحال پر قائم کی گئی یہ دورکنی تحقیقاتی کمیشن 30 روز میں رپورٹ مرتب کرکے وزیر اعلی سندھ کو پیش کرئے گی ۔

کمیشن تھر میں پیداہونے والی صورتحال کے اسباب اور غفلت کے مرتکب افراد اور اداروں کی نشاندہی کرئے گا ۔ انکوئری کمیشن اس بات کی بھی تحقیقات کر ئے گی کہ مقامی انتظامیہ نے تھر کے معاملے کی کس طرح سے نگرانی کی ہے ۔ انکوئری کمیشن تھر کی صورتحال سمیت وہاں کے افراد کی بہتری کیلئے اپنی تجاویز بھی پیش کرئے گی تاکہ مستقبل میں ایسی صورتحال سے بچا جاسکے ۔

متعلقہ عنوان :