ورلڈ کپ 2015 کے لئے30 رکنی اسکواڈ کا اعلان، چیئرمین شہریار خان نے ممکنہ کھلاڑیوں کی منظوری دیدی ، مصبا ح الحق قائد برقرار ،کامران اکمل، شعیب ملک، سعید اجمل اور جنید خان بھی ابتدائی 30 کھلاڑیوں میں شامل، مرتبہ ورلڈ کپ کھیلنے والے عبدالرزاق ٹیم میں جگہ نہ بنا سکے ،مجموعی طور پر ممکنہ کھلاڑیوں میں پانچ اوپنرز، نو مڈل آرڈر، چھ فاسٹ باوٴلر، چارسپنرز، چارآل راونڈرز اور دووکٹ کیپرشامل ہیں،جبکہ پندرہ رکنی ٹیم کا اعلان سات جنوری تک کیے جانے کا امکان ہے،گیارہواں آئی سی سی کرکٹ ورلڈ آئندہ سال فروری اور مارچ میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں منعقد ہوگا

اتوار 7 دسمبر 2014 08:23

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7دسمبر۔2014ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئندہ برس آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ کے لئے 30 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا جبکہ 4 مرتبہ ورلڈ کپ کھیلنے والے عبدالرزاق ٹیم میں جگہ نہ بنا سکے ٹیم کی قیادت مصباح الحق کرینگے نائب کپتان کا تعین نہیں ہوسکا ۔،گیارہواں آئی سی سی کرکٹ ورلڈ آئندہ سال فروری اور مارچ میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں منعقد ہوگا مجموعی طور پر ممکنہ کھلاڑیوں میں پانچ اوپنرز، نو مڈل آرڈر، چھ فاسٹ باوٴلر، چارسپنرز، چارآل راونڈرز اور دووکٹ کیپرشامل ہیں،جبکہ پندرہ رکنی ٹیم کا اعلان سات جنوری تک کیے جانے کا امکان ہے۔

۔ قومی سلیکشن کمیٹی نے گزشتہ روز ورلڈ کپ 2015 کے لئے ابتدائی 30 کھلاڑیوں کی فہرست تیارکرکے چیئرمین پی سی بی کو پیش جسے شہریار خان نے منظور کرتے ہوئے ورلڈ کپ 2015 کے لئے 30 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا جس میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اور ایک روزہ میچ کھیلنے والے تمام کھلاڑی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

30 رکنی کھلاڑیوں کی فہرست میں کامران اکمل، شعیب ملک، سعید اجمل اور جنید خان بھی شامل ہیں، اس کے علاوہ عبد الرحمان، اظہر علی، محمد طلحہ، فواد عالم، بابراعظم، عمران خان، احسان عادل اور محمد طلحہ کو بھی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہیگیارہواں آئی سی سی کرکٹ ورلڈ آئندہ سال فروری اور مارچ میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں منعقد ہوگا مجموعی طور پر ممکنہ کھلاڑیوں میں پانچ اوپنرز، نو مڈل آرڈر، چھ فاسٹ باوٴلر، چارسپنرز، چارآل راونڈرز اور دووکٹ کیپرشامل ہیں۔

ابتدائی کھلاڑیوں کی فہرست ایک دو روز میں آئی سی سی کو بھیج دے جائے گی، آئی سی سی کو ابتدائی 30 کھلاڑیوں کی فہرست بھیجنے کی آخری تاریخ 8 دسمبر ہے جب کہ پی سی بی کی جانب سے ورلڈ کپ کے لئے حتمی 15 کھلاڑیوں کا اعلان بھی 7 جنوری تک کر دیا جائے گا۔