ورلڈ بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں شاہینوں نے نئی تاریخ رقم کردی، عامر اشفاق نے صرف14گیندوں پر 50رنز بنا کر نہ صرف عالمی بلکہ اپنے کپتان کا ریکارڈ توڑنے کے ساتھ آنکھ والوں کوبھی پیچھے چھوڑ دیا

اتوار 7 دسمبر 2014 08:23

کیپ ٹاؤن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7دسمبر۔2014ء)ورلڈ بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں شاہینوں نے نئی تاریخ رقم کردی ، عامر اشفاق نے صرف14گیندوں پر 50رنز بنا کر نہ صرف عالمی بلکہ اپنے کپتان کا ریکارڈ توڑنے کے ساتھ آنکھ والوں کوبھی پیچھے چھوڑ دیا ۔

(جاری ہے)

کیپ ٹاؤن میں کھیلے جانے والے بلائنڈ ورلڈ کپ کرکٹ کے سیمی فائنل میں پاکستان کے مایہ ناز کھلاڑی عامر اشفاق نے 14گیندوں پر نصف سنچری بنا ڈالی پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیمی فائنل میچ میں عامر اشفاق نے بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عبدالرزاق کا 17گیندوں پر نصف سنچری بنانے کا ریکارڈ توڑ کر اپنے نام کرلیا اور تیز ترین نصف سنچری بنانے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بھی بن گئے ۔

عامر اشفاق نے ایک اور کمال بھی کیا انہوں نے 14گیندوں پر نصف سنچری بنا کر دنیا میں نئی تاریخ رقم کی اور آنکھ والے کھلاڑی کے پاس بھی یہ اعزاز نہیں ہے

متعلقہ عنوان :