فیصل آباد،حالات کشیدہ ہونے کے پیش نظر 7اور8دسمبر کو دفعہ144نافذ ،موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی

اتوار 7 دسمبر 2014 08:33

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7دسمبر۔2014ء)فیصل آباد میں(ن) اور جنون کا آمنا سامنا،حالات کشیدہ ہونے کے پیش نظر7اور8دسمبر کو دفعہ144نافذ کردی گئی،موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹ کے مطابق فیصل آباد میں تحریک انصاف کے احتجاج سے قبل ہی حالات کشیدہ ہوگئے ہیں،ہفتہ کے روز گھنٹہ گھر چوک میں(ن) لیگ کے کارکنوں اور پی ٹی آئی کے جنون کا آمنا سامنا ہوگیا اور دونوں جماعتوں کے کارکنوں نے ایک دوسرے کے خلاف شدید نعرے بازی کی ادھر انتظامیہ نے7اور8دسمبر کو فیصل آباد میں دفعہ144نافذ کردی ہے اور اس دن موٹرسائیکل پر ڈبل سواری کی پابندی ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :