صدر ممنون حسین سے گورنر سندھ کی ملاقات ، ملک کی سیاسی صورتحال اور قومی امور پر بات چیت

اتوار 7 دسمبر 2014 08:28

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7دسمبر۔2014ء)صدرمملکت ممنون حسین سے ہفتہ کواسٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال اور قومی امور پر بات چیت کی گئی،ملاقات میں سندھ کے شہری علاقوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں کراچی اور حیدرآباد میں یونیورسٹیوں کے قیام کے حوالے سے بھی امور پر بھی بات چیت کی گئی ۔اس موقع پر صدر مملکت نے کہاکہ حکومت سندھ کی ترقی کے لیے پرعزم ہے۔انہوں نے کہاکہ نوجوانوں اور بچوں کو تعلیم کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :